اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ساتھ لائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
تفصیل کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ساتھ لائے بغیر ترقی ممکن نہیں جب کہ خواتین کو تعلیم یافتہ اور معاشرے میں فعال بنانے کی ضرورت ہے۔
خواتین کے تعمیری کردار کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں،شہباز شریف
بلاول بھٹو نے سلامتی کونسل میں خواتین، امن و سلامتی پر بحث میں اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین اور بچیاں جنگوں سے براہ راست متاثر ہوتی ہیں، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں خواتین پر تشدد کر رہا ہے، بین الاقوامی تنازعات اور جنگوں میں عام شہری متاثر ہوتے ہیں
عراق، یوکرین، افغانستان میں خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور خواتین متاثر ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور تحفظ کے لیے کام کرنا ہوگا، خواتین کے خلاف جرائم کو مل کر روکنا ہوگا، خواتین کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اس لیے خواتین کو تعلیم یافتہ اور معاشرے میں فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام شہری دہشت گردوں کا آسان ہدف ہیں۔