انہوں نے کہا کہ تمام تر توجہ اس طرف مرکوز کی جائے اور غزہ کے لیے انسانی امداد کا راستہ فوری طور پر کھول دیا جائے۔ یاد رہے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، صہیونی فوج کے ہسپتال پر تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی طیاروں نےہسپتال کو نشانہ بنایا جس میں طبی عملے، مریضوں اور پناہ لینے والے شہریوں کو شہید کر دیا ،فلسطینی
وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی ہوئے، متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔برسوں سے محاصرے میں رہنے والے غزہ میں صحت کی سہولیات پہلے ہی ناقص ہیں اور حالیہ جنگ اور ناکہ بندی کی سختی نے مریضوں کی حالت زار میں مزید اضافہ کر دیا ہے، ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے اور کئی ہسپتالوں میں آپریشنز بھی جاری ہیں۔