دفتر خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی آج 18 اکتوبر کو جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس اسلامی تعاون تنظیم نے غزہ بحران پر بات چیت کے لیے بلایا ہے، وزیر خارجہ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر پاکستان کے تحفظات پیش کریں گے۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی جنگ بندی اور غزہ کے عوام کو امداد کی فراہمی پر زور دیں گے، جلیل عباس جیلانی او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
217
