دستاویزات کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 87 لاکھ 20 ہزار 67 ہے جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 59 لاکھ 90 ہزار 515 ہے۔2018 کے مقابلے میں پنجاب میں رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کی تعداد میں اضافہ ہوا
پنجاب کے 41 اضلاع میں سب سے زیادہ ووٹرز ضلع لاہور میں ہیں جن کی تعداد 67 لاکھ 24 ہزار 633 ہے۔لاہور کی کل آبادی 1 کروڑ 20 لاکھ 8 ہزار 387 ہے۔لاہور میں مرد ووٹرز کی تعداد 35 لاکھ 78 ہزار 725 ہے۔ لاہور میں خواتین ووٹرز کی تعداد 31 لاکھ 45 ہزار 908 ہے۔
صوبے میں سب سے کم ووٹرز ضلع مری میں ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 931 ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز مستقبل میں انہی فہرستوں میں شامل ہوں گے۔ ووٹر لسٹوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جا سکتا۔
160