سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔ فوری اور شفاف انتخابات ہی تمام مسائل کا حل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی پہلی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
سائفر کیس،اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت ،پی ٹی آئی وکلاء کے اعتراض پر سماعت 9اکتوبر تک ملتوی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے وکلا اڈیالہ جیل میں پیش ہوئے جب کہ ایف آئی اے کی ٹیم اور اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی بھی سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کے چالان کی کاپی فراہم کرنے تک سماعت روک دی۔