اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس پر ردعمل دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے کہا کہ آئیے اس کا سامنا کرتے ہیں، بل تھیلے سے نکل آیا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ غیر ملکی فنڈنگ نہیں، ممنوعہ فنڈنگ ہے، چوہا کھودا گیا، یہ سازش ناکام ہوگئی، اب کچھ نیا شو شہ ڈھونڈیں
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب سوچیں کہ اگر غیرجانبدار اور شفاف الیکشن کمیشن بنتا ہے تو ن لیگ اور فضل الرحمان ٹولے کا کیا ہوگا، جب انہیں اپنے اکانٹس، الانسز کی تفصیلات جمع کرانی ہوں گی۔ پرچیاں اورنگزیب بٹ جیسے لوگوں سے رشوت لے کر عہدے بیچنے کی رسیدیں کام نہیں آئیں گی۔