94
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قانونی ٹیم کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تناظر میں قانونی ٹیم کو مشاورت کے لیے بلالیا ہے جو ممنوعہ فنڈنگ کیس اور فیصلے کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی رہنمائوں کو تفصیلی بریفنگ دے گی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان لیگل ٹیم کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے جب کہ لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد پی ٹی آئی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لے گی۔