اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کا موجودہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت اونچی پرواز کے لیے ٹیک آف کی پوزیشن پر آگئی ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایک معاشی قوت بن کر ابھرے گا۔ معاشی ترقی کے لیے آئی ایم ایف کا مثبت ردعمل خوش آئند ہے۔ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے معاشی بحران سے نمٹنے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد روز بروز بڑھ رہا ہے۔ پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی کھپت کی شرح سب سے کم ہے۔ مہنگائی میں کمی سے عوام نے راحت کی سانس لی۔
36