ٹوئٹر سبسکرپشن کی قیمت میں اضافہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان اشتہارات کو ترجیح دی جائے گی جو اہم مسائل پر عوامی بحث کےلیے اہم ہوں ، ٹوئٹر نےگزشتہ دنوں کہا تھا کہ آنے والے ہفتوں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سیاسی اشتہارات متعارف کرائے جائیں گے۔ سیاسی اشتہارات سے متعلق پالیسی ٹی وی یا دیگر میڈیا اداروں کی پالیسیوں سے ملتی جلتی بنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایلون مسک کا ٹوئٹر سے ڈیڑھ ارب اکائونٹس ڈیلیٹ کرنے کا اعلان

ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر پر اشتہارات بہت زیادہ اور بہت بڑے ہیں اور آنے والے ہفتوں میں ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ایلون مسک نے اعلان کیا کہ ٹوئٹر سبسکرپشن کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا، جس کی وجہ سے ان اکاؤنٹس پر اشتہارات نظر نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر اپنی آمدنی کا تقریباً 90 فیصد ڈیجیٹل اشتہارات کی فروخت سے کماتا ہے، اور ایلون مسک نے حال ہی میں کمپنی کی آمدنی میں بڑی کمی کا الزام ان تنظیموں پر لگایا جنہوں نے برانڈز کو ٹوئٹر پر اپنے اشتہارات لگانے کے لیے دباؤ ڈالا۔ ٹویٹر نے دسمبر میں بلیو ٹک کا ایک نیا ورژن شروع کیا ۔

مزید پڑھیں

ٹویٹر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

نئی سروس کی سبسکرپشنز باقاعدہ صارفین کے لیے 8ڈالر ماہانہ، اور ایپل کے صارفین کے لیے 11ڈالرماہانہ مقرر کی گئیں۔ٹویٹر کی رکنیت کے ساتھ، صارفین ٹویٹس میں ترمیم کر سکتے ہیں، اور صارفین طویل، بہتر معیار کی ویڈیوز پوسٹ اور دیکھ سکیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com