قومی کرکٹر شاہین آفریدی حجاز مقدس پہنچ گئے ، عمرہ کی سعادت حاصل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر حرم شریف میں لی گئی تصویر اپ لوڈ کر کے اپنے مداحوں کو عمرہ کی سعادت سے آگاہ کیا۔تصویر میں فاسٹ باؤلر کو خانہ کعبہ کے سامنے احرام باندھے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔  شاہین نے تصویر کے کیپشن میں ‘الحمدللہ لکھا۔

 

اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس میں موجود ہیں۔ سرفراز احمد کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ زمین پر بیٹھے ہوئے چل رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں