اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکی شہر سیٹل سے کینیڈا کے شہر مونٹریال جانے والی ایئر کینیڈا کی پرواز کے دو مسافروں کو طیارے سے محض اس لیے اتار دیا گیا کیونکہ انہوں نے قے والی سیٹوں پر بیٹھنے سے انکار کر دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی طیارے میں سوار ایک مسافر سوزن بینسن جس نے اس واقعے کو شیئر کیا تھا
وائرل ہونے والی ایک فیس بک پوسٹ میں سوسن نے کہا کہ دونوں مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا جب پائلٹ نے ان پر فلائٹ اٹینڈنٹ کے ساتھ بدتمیزی کا الزام لگایا۔
واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے سوزن نے کہا کہ بظاہر پچھلی فلائٹ میں سیٹ پر کسی نے قے کر دی تھی۔ ایئر کینیڈا نے مسافروں کے دوسرے راؤنڈ میں سوار ہونے سے پہلے فوری صفائی کی کوشش کی، لیکن واضح طور پر مکمل صفائی نہیں کر سکی۔ سیٹ بیلٹ اور سیٹیں اب بھی واضح طور پر الٹی سے داغے ہوئے تھے اور سیٹوں کے ارد گرد الٹی کے چھینٹے تھے۔ بدبو کو پرفیوم سے چھپانے کی کوشش کے باوجود بدبو نمایاں تھی مسافروں نے انکار کیا تو انہیں طیارے سے اتار دیا گیا۔