اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جمائما جوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ہیں نے سوشل میڈیا پر ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والے لوگوں کی تصاویر شیئر کیں۔
جمائما نے ٹویٹر پر دونوں نوجوانوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج شیئر کی اور جو بھی ان کو جانتا ہے ان سے مجھ سے رابطہ کرنے کی اپیل کی۔ تصویر میں دونوں نوجوانوں کے چہرے صاف دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
جمائما کی فلم پاکستانی سیمنا گھروں میں کب دکھائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آگئی
جمائما نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چند روز قبل ماسک پہنے نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں
جمائما پاکستان میں گزارے گئے رمضان کو یاد کرنے لگیں
جمائما کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں معلوم کہ دونوں واقعات ایک ہی نوجوان نے کیے یا وہ مختلف لوگ تھے۔ سوشل میڈیا صارفین نے جمائما سے ہمدردی کا اظہار کیا اور پولیس سے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔