جمائما پاکستان میں گزارے گئے رمضان کو یاد کرنے لگیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں گزارے گئے رمضان کو یاد کرنے لگیں۔

 

ٹوئٹر پر بیان میں جمائما گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ پاکستان میں گزارا رمضان میرا پسندیدہ وقت تھا۔
جمائما نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اس مہینے میں گالی گلوچ اور جھوٹ بولنے سے گریز کیا جاتا ہے، یہ مہینہ غور و فکر، خیرات، احسان، معافی اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت ہے۔
جمائما نے اپنی ٹویٹ میں رمضان کی مبارکباد بھی دی۔

ہمیں فالو کریں