اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) سمندری طوفان سے جہاز دوٹکڑے ، 12 ہلاک، 30 لاپتہ ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں ڈوبنے والے جہاز سے 12 لاشیں ملی ہیں جب کہ 30 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹر، ڈرون اور کوسٹ گارڈ کے غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں
چینی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران تین افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 30 افراد کی تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ یہ جہاز سمندر کے بیچ میں تھا جب اسے ایک طاقتور طوفان نے گھیر لیا تھا۔ طوفان اتنا زور دار تھا کہ جہاز ڈوب گیا