گزشتہ روز عروہ حسین نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے والدین کے ساتھ تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی ایک طویل پیغام بھی لکھا جس میں والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔
سالگرہ کی پوسٹ میں شامل تصاویر میں عروہ حسین نے سفید شلوار قمیض اور دوپٹہ پہن رکھا ہے جس پر سیاہ دھاگے کی کڑھائی دیکھی جا سکتی ہے۔
عروہ حسین کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ایک سوشل میڈیا صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’عروہ تم یہ لباس کتنی بار پہنو گی؟
صارف کے اس تبصرہ پر عروہ حسین نے اس کمنٹ کو بدتمیزی جانتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔
انہوں نے لکھا کہ میں اس جوڑے کو جتنی بار میرا دل چاہے گا اور جب تک میں استعمال کرتی رہوں گی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کو بھی اپنے کپڑے ایک سے زیادہ بار پہننے کی عادت ڈالنی چاہیے، اس سے پیسہ اور وقت دونوں کی بچت ہوتی ہے اور آج کی دنیا میں وقت دنیاوی چیزوں سے زیادہ قیمتی ہے۔
عروہ حسین نے اس پیغام کے آخر میں لکھا، کوشش کریں کہ مستقبل میں ایسے احمقانہ سوالات کرنے سے گریز کریں اور لوگوں کو پیسے ضائع کرنے کی ترغیب نہ دیں، اس سے وقت کی بھی بچت ہوتی ہے۔
عروہ حسین کا یہ سبق آموز جواب جہاں تنقید کرنے والے صارف کے لیے کافی تلخ ثابت ہوا وہیں دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس ردعمل کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔