220
اردو ورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن ایئر فورس کی گریجویشن تقریب میں اسٹیج پر کھڑے ہوتے ہوئے گر گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی فضائیہ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور آخری پائلٹ کو ڈگری دینے کے بعد وہ وہیں کھڑے گر گئے۔
Biden falls on stage at the U.S. Air Force Academy graduation ceremony pic.twitter.com/I8batO1794
— BNO News (@BNONews) June 1, 2023
جب امریکی صدر اچانک گرے تو وہاں کھڑے فضائیہ کے اہلکار ان کے قریب آئے اور انہیں تھام لیا۔ بعد ازاں انہیں سہارا دے کر کرسی پر بٹھایا گیا۔حکام نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم ایک بار پھر ٹھوکریں کھانے یا گرنے سے امریکی شہریوں اور ماہرین نے جو بائیڈن کی صحت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر اس سے قبل بھی متعدد بار طیارے کی سیڑھیوں اور وائٹ ہاؤس کے پلیٹ فارم سے لڑکھڑا چکے ہیں۔