وائس ایڈمرل نوید اشرف کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف نے 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا، نوید اشرف نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، یو ایس نیول وار کالج اور یو کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے گریجویٹ ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ وائس ایڈمرل نوید اشرف کو کمانڈ اینڈ اسٹاف کے اہم عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے، وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈر پاکستان فلیٹ اور کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔
نوید اشرف ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ٹریننگ اینڈ پرسنل، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمن اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نائب صدر کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔
ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت نیول ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، نوید اشرف کو غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں ہلال امتیاز ملٹری اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com