آزاد کشمیر کے 12 حلقوں کے ووٹر کشمیری ، یہ رشتہ توڑا نہیں جا سکتا،وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے 12 حلقوں کے تمام ووٹر کشمیری ہیں۔ یہ لوگ بھارتی غلامی سے آزادی اور پاکستان کے لیے بے گھر ہوئے تھے۔ پاکستان نے انہیں مہمانوں کی طرح بسایا اور ان کا تعلق کشمیر سے کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا۔ یہ رشتہ کسی تحریک یا فوری فیصلے کے نتیجے میں اچانک توڑا نہیں جا سکتا۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جب سیاست کی بات آتی ہے تو آئینی اور قانونی امور پر ٹھنڈے دل سے بات کرنی چاہیے۔ ایسے معاملات میں سوچ بچار اور اتفاقِ رائے کے بعد ہی حل نکالنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت بڑا اور حساس فیصلہ ہے جس کے لیے جامع آئینی پیکج اور سیاسی اتفاق رائے درکار ہے۔ اس عمل میں کشمیری قیادت اور ان کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا ہوگا، جنہیں یہ کہا جا رہا ہے کہ انہیں ووٹ کا حق نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ اعتراض بھی سامنے آ سکتا ہے کہ یہ کام منتخب نمائندے کیوں نہیں کر رہے یا یہ کام اتنی جلدی کیوں کیا جا رہا ہے؟ بنیادی حقوق اور آئینی ترامیم سے متعلق فیصلے جلدبازی میں نہیں کرنے چاہئیں، کیونکہ اس کے دور رس قانونی اور آئینی اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ جہاں تک مجھے یاد ہے، کشمیر کے آئین میں ریفرنڈم کی کوئی شق موجود نہیں۔ اگر یہ معاملہ جلد بازی میں طے کیا گیا تو یہ نہ آئینی ہوگا، نہ قانونی، نہ سیاسی اور نہ ہی سماجی طور پر درست۔ ایسے اقدامات ہمارے کشمیر کاز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
 مذاکرات کی پیش رفت
دوسری جانب آزاد کشمیر کی جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات آج بھی جاری ہیں۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور وزیر اعظم کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گیا ہے۔ ہم کشمیری عوام کے حقوق کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ ان کے زیادہ تر مطالبات، جو عوامی مفاد میں ہیں، پہلے ہی تسلیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی چند مطالبات پر بات چیت جاری ہے جن کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔