اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو وہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کریں گے.
روسی صدر پیوٹن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ نیٹو پر حملے کی بات احمقانہ ہے لیکن اگر روس کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو وہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے.
صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر ملک کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو تو اس معاملے کو ہلکے سے نہیں لیا جا سکتا. ہمارے پاس جوہری نظریہ ہے، لیکن جب سرحدی حفاظت کی بات آتی ہے، تو ہم جوہری ہتھیاروں سمیت ہر ممکن کوشش کریں گے. جو لوگ ہمیں تکلیف پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ انہیں خود کس تکلیف سے گزرنا ہے.
152