پنڈی ٹیسٹ ملتوی ہوسکتا؟؟؟ وجہ کیابنی ؟

ارد وورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنڈی انگلش کھلاڑیوں اور آفیشلز کی خرابی صحت کے باعث ٹیسٹ ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت ناساز ہے اور انہیں فوڈ پوائزننگ سمیت وائرل انفیکشن کی شکایت ہے جس کی وجہ سے انگلینڈ کے پاس 11 کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور انگلش بورڈ کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے جس کے بعد جمعرات کو پہلا ٹیسٹ شروع ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے آئی سی سی کو بھی آگاہ کریں گے تاہم یہ خالصتا دونوں بورڈز کا معاملہ ہے، بات چیت کے بعد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ٹیسٹ کے ٹکٹ فروخت کر چکا ہے جس کے باعث بورڈ کو تمام معاملات طے کرنا پڑ رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان آنے والی انگلش ٹیم اپنے شیف بھی لے کر آئی ہے تاہم ان کے شیف کی طبیعت بھی ناساز ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔