عمران خان نے پاک فوج کی نئی قیادت سے بڑا مطالبہ کردیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی مضبوطی عوام کی وجہ سے ہے۔

سابق وزیراعظم عمران کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئی قیادت موجودہ حالات میں قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کی بحالی میں کردار ادا کرے گی۔ جو کہ گزشتہ 8 ماہ سے قوم اور ریاست کے درمیان پیدا ہوا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں 14 اگست 1947 کو مسلح افواج سے قائد اعظم محمد علی جناح کے خطاب کے الفاظ بھی شیئر کیے۔

 

 

ہمیں فالو کریں