اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔
سابق وزیراعظم کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لینے کے بعد پولیس انہیں موٹروے کے ذریعے اسلام آباد لے آئی۔ باہر اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے خصوصی لاک اپ تیار کیا گیا
لاک اپ کا ایک دروازہ کھڑکی ہے، واٹر کولر، کرسی اور گدارکھا گیا ہے، لاک اپ میں ٹی وی یا انٹرنیٹ کی سہولت نہیں ہوگی، سابق وزیراعظم کے لیے علیحدہ واش روم مختص کیا گیا ہے، مینول کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو رکھا جائے گا، عدالتی وارنٹ جیل انتظامیہ کو بھی موصول ہو چکے ہیں، وارنٹ میں مخصوص سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات نہیں ہیں۔
اس سے قبل توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کو ان کے گھر کے اندر سے گرفتار کیا گیا تھا، پولیس ٹیم وارنٹ لے کر سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ زمان پارک پہنچی، جہاں حکام نے ان کے سیکیورٹی افسران کو بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہیںجن پر انہیں گرفتار کیا جانا ہے.
ذرائع نے بتایا کہ گرفتاری سے قبل پولیس کی ایک گاڑی اندر گئی اور باقی کیڈر باہر ہی رہے۔ پولیس افسران اور پی ٹی آئی چیئرمین کے درمیان کچھ دیر تک مکالمہ ہوا جس کے بعد سابق وزیراعظم نے گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی۔ انہیں گھر کے اندر سے گاڑی میں بٹھایا گیا