حراست کے دوران میرے ساتھ کیا ہوا؟ شہباز گل کا رہائی کے بعد پہلا سنسنی خیز بیان

 

اردو ورلڈ کینیڈا (  ویب نیوز ) شہبازگل نے رہائی کے بعد پہلا ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے آوازبلند کی
جن لوگوں نے میرے لئے دعائیں کیں مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوئے میں ا ن کا کتنا بھی شکریہ اداکروں کم ہوگا
انہوں نے کہا کہ میں سب سے زیادہ شکریہ اپنے لیڈر عمران خان کا اداکرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے اپنے اوپر مقدمات بنائے لیکن انہوں نے اپنے
کارکن کو تنہا نہیں چھوڑا کہا جاتا تھا کہ عمران خان کارکن کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے انہوںنے میرے لئے بہت کچھ کیا میں ان کا بہت شکرگزار ہوں
اور خاص کراوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے آواز بلند
انہوں نے کہا کہ حراست کے دوران جو میرے ساتھ ہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے
ان کا کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانیوں کی طرح میرا بھی محبت کرنے کا سافٹ ویئر بہت پہلے سے اپ ڈیٹڈ تھا
اس سارے معاملے میں میرے ہارڈ ویئر کو باربار اپ ڈیٹ کیا گیا اور اس کے ذریعے سافٹ ویئر کو کرپٹ کرنے کی کوشش کی گئی
کچھ میڈیا ہائوسز جو اپنے آپ کو انسانی حقوق کے علمبردار کہتے ہیں نے کس طریقے سے میرے پر ہونے والے تشدد کا مذاق اڑایا
جب ویل چیئر پر آیا تو میں ہوش میں نہیں تھا میرا سانس گھٹ رہاتھااس کابھی مذاق اڑایا گیا
پوری کوشش کی کہ کسی طرح غیر ملکی ایجنٹ ثابت کردیا جائے اس سب کے باوجو د لوگ میرے ساتھ کھڑےرہے
میں ان لوگوں کی بات ضرور کروں گاجومخالف تھے ان کے بارے میں یہ کہوں کا اگر کوئی مظلوم ہو اوراس پر جبرہورہاہو
اس کا تعلق کسی پارٹی سے ہو کسی مذہب سے ہو اگر آپ لطف اندوز ہورہے ہیں تو آپ کو علاج کی ضرورت ہے
میں دعاکر تا ہوں کہ سب کو انسانیت کا درد سمجھ آئے
میں صرف اس لئے ناپسند تھا کہ میں سخت بولتا ہوں اس کے لئے تشدد پر خوش ہونا حیوانیت ہے اور لوگوں کا بھی وقت آسکتا ہے
میں دعا کرتا ہوں اللہ اس حیوانیت سے سب کو بچائے
میرا آپ سے یہ وعدہ ہے آپ میرے ساتھی ہوں یا مخالف ہو ں کسی مذہب سے ہوں کسی ذات سے ہوں اگرخدا نخوانستہ
ریاستی جئر ہورہا ہوگا تومیں آپ کے ساتھ ہوں بھلے وہ ہماری حکومت میں ہو یا کسی اور حکومت میں جبرہورہاہو
ریاسی جبر ظلم ، ستم نہیں کیا جانا چاہیے قانون کی عملداری ہونی چاہیے
میرا اللہ مجھے ہمت دے اگر میرا کوئی مخالف بھی اس طرح کی کسی مشکل میں ہوگا تو شہباز گل آپ کے ساتھ ہوگا
میں ایک مڈل کلاس کا پاکستانی ہوں لیکن خواب بڑے دیکھے اپنے ملک کیلئے کچھ کرنے کا درد تھا ٹاٹ سکول سے امریکہ کی دوسری بڑی یونیورسٹی میں پڑھانے تک پہنچا
میرے بھی خواب ھتے گھر گاڑی اچھی تنخواہ اللہ تعالی نے بہت جلدی وہ خواب پورے کئے امریکہ میں ا یک باعزت زندگی گزار رہا تھا ہر اوورسیزپاکستان کی طرح میں
دل بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتا تھا اور اپنے جیسے مڈل کلاس کے لوگ دیکھتا تھاکہ انہیں نوکری نہیں ملتی تھی میرا دل تھا کہ ملک کی خدمت کروں
اس سارے صورتحال میں ایک ہی بندہ عمران خان تھا جو انسانیت کی بات کرتا تھا
عمران خان کا عزم ان کا حوصلہ ان کی سیاسی ربط تھی کواس نے مجھے دیگر پاکستانیوں کی طرح مجھے متاثر کیا
میرے اختیارمیں جتنا بھی ہے میں پوری کوشش کرونگاکہ ہم ایک نیا پاکستان ضرور بنائیں
ان کا کہتا تھا کہ میں بہت جلد اپنے روایتی انداز میں نظر آئوں گا ۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com