جوبائیڈن سے شہبازشریف کی ملاقات

اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)امریکی صدر جو بائیڈن نے انسانی بحران میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی میزبانی میں یو این جی اے کے 77ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنماؤں کے استقبالیہ میں جو بائیڈن سے ملاقات کی۔ تصویر میں وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ملاقات کے دوران، وزیر اعظم شہباز نے ملک میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں پر بائیڈ ن کے تعزیت اور ہمدردی پر امریکی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ہمیں فالو کریں