دانیہ کی نئی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا ہے؟
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)کیاسابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کی عدت ٹو ٹ گئی ؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔
انسٹاگرام پر دانیہ ملک کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں دانیہ کی عدت ختم ہونے کا سوال بھی کیا گیا ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دانیہ کو اپنے نئے ویلاگ میں مداحوں کو ڈیرہ اسماعیل خان میں درگاہ کی زیارت کے بارے میں بتاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ اس ویڈیو میں دانیہ کو اپنی والدہ کے ساتھ گاڑی میں مزار پر جاتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے عدت توڑنے پر دانیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
لیکن یہ ویڈیو دراصل چند ماہ پہلے کی ہے اور اپریل میں دانیہ کے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی گئی تھی۔
عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ نے عدت میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا در اصل دانیہ کی والدہ کی طرف سے اس کے اکائونٹ سے کچھ پوسٹیں شیئر کی گئی ہیں
https://www.instagram.com/accounts/login/?next=/fhmpakistan/