اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ( سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے جنوری سے مارچ 2023 کے درمیان پلیٹ فارم سے پاکستانی صارفین کی ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کیں۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ لاکھوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں، جن کے مواد کو کمیونٹی گائیڈ لائنز کے قوانین کے تحت چیک کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کیلئے کتنے فالوورز ضروری ہیں ؟
کمپنی نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کے خلاف کارروائی کرے گی۔رپورٹ کے مطابق ٹِک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر جنوری سے مارچ 2023 کے درمیان دنیا بھر میں پلیٹ فارم سے 91.1 ملین زیادہ ویڈیوز کو ہٹا دیا۔اس عرصے کے دوران پاکستان میں 1.177 ملین سے زائد ویڈیوز کو ڈیلیٹ کیا گیا، جو اکتوبر سے دسمبر 2022 تک 200 ملین سے زیادہ تھی۔
مزید پڑھیں
TikTok برطانیہ میں خبروں کا نیا ذریعہ بن رہا ہے
جنوری اور مارچ کے درمیان پاکستان میں 83 فیصد ویڈیوز کو صارف کے دیکھنے سے پہلے ہی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔اس عرصے کے دوران، عالمی سطح پر پلیٹ فارم سے 1.69 ملین 47 ہزار سے زائد اکاؤنٹس کو ہٹا دیا گیا، جن کے تخلیق کاروں کی عمر 13 سال سے کم تھی۔اسی طرح رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے 5 کروڑ 12 لاکھ 98 ہزار سے زائد جعلی اکاؤنٹس کو بھی ہٹا دیا گیا۔TikTok نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی پالیسیاں سب پر یکساں طور پر لاگو ہوتی ہیں اور تمام قسم کے مواد کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔