اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا، ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 میں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز رجسٹرڈ تھے، اب یہ تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 جب کہ مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 ہے، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10 ہزار 582 اور سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 66 لاکھ 51 ایک ہزار 161 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 ہے، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 84 ہزار 594، اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 554 ہے۔
18 سے 35 سال کی عمر کے ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ 95 ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال کی عمر کے ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے، ووٹرز کی تعداد 46 سے 55 سال کی عمر کے افراد کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 لاکھ، 56 سے 65 سال کی عمر کے ووٹرز کی کل تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 66 سال سے زائد عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 80 ہے۔