پنجاب حکومت کا مستقبل کیا ہو گا؟ 17 جولائی کو فیصلہ

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب حکومت کا مستقبل کیا ہوگا، حمزہ شہباز کی حکومت بچ پائے گی یا انہیں رخصت ہونا پڑے گا، اس کا فیصلہ دو روز میں ہو جائے گا۔
پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مہم کا آج آخری دن ہے جس کے لیے امیدوار ووٹرز کو لبھانے کی آخری کوششیں کر رہے ہیں

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں پر ضمنی انتخابات 17 جولائی بروز اتوار کو ہوں گے۔

دوسری جانب ضمنی انتخابات کے دوران ماحول کو سازگار رکھنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف سیکر ٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں کو ضمنی انتخابات کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب، بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع ہوگئی
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں کہا گیا کہ الیکشن کے دوران اسلحہ رکھنے والے امیدوار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں پولنگ کے دوران شر پسند عناصر کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ادھر پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 20 حلقوں کے لیے 4730 ہزار 600 بیلٹ پیپرز چھاپے ہیں جب کہ 153 ہزار 657 اضافی بیلٹ پیپرز بھی چھاپے گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca