اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے ، امریکا میں ایک شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ گزشتہ 18 سال سے اپنے پڑوسی کا بجلی کا بل انجانے میں ادا کر رہا ہے۔کین ولسن جو 2006 سے موجودہ اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں، نے کہا کہ اس نے حال ہی میں دیکھا کہ ان کا پیسیفک گیس اینڈ الیکٹرک (PG&E) کا بل بڑھ رہا ہے، اس لیے اس نے توانائی کے استعمال میں کمی کرنا شروع کردی، تاہم، جب اس کا بل کم نہیں ہوا تو وہ PG&E کے دفتر گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ یا تو لائن لیک ہو رہی ہے یا کوئی ان کی بجلی چوری کر رہا ہے یا میٹر میں کچھ خرابی ہے کیونکہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔یوٹیلیٹی کمپنی کے ملازمین کین ولسن کے گھر کا معائنہ کرنے آئے اور انہیں پتہ چلا کہ کمپنی ان کے بجائے اس کے پڑوس کا بجلی کا بل وصول کر رہی ہے۔کین ولسن نے کہا کہ یہ دھوکہ شاید پچھلے 18 سالوں سے جاری ہے جب سے وہ اپارٹمنٹ میں رہتا ہے۔ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی اپنی غلطی تسلیم کرتی ہے اور اس کی اصلاح کے لیے پرعزم ہے۔