الیکشن کا اعلان ہوگا تو چھپے ہوئے رہنما سامنے آجائیں گے،تحریک انصاف 

 

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو انتخابی مہم کے حوالے سے ہدایات دے دی ہیں۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی پی ٹی آئی انتخابی مہم شروع کر دے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر ورکر کنونشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ زیر زمین رہنماؤں کو ورکرز کنونشن کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی چھپے ہوئے لیڈر بھی سامنے آجائیں گے۔

ہمیں فالو کریں