اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 80 ہزار سال قبل زمین پر نظر آنے والا دم دار سیارہ دوبارہ آسمان پر نظر آنے والا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس دومکیت کو دوربین کے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔دم دار ستارہ C/2023 A3 (Suchenshan-Atlas) کو ماہرین فلکیات نے گزشتہ سال کے اوائل میں دریافت کیا تھا اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے انتہائی طویل مدار کی وجہ سے ہر 80,000 سال بعد سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرتا ہے۔ رائل آبزرویٹری گرینج کے سینیئر پبلک فلکیات کے افسر ڈاکٹر گریگوری براؤن نے کہا کہ دومکیت کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی ابتدا اورٹ کلاؤڈ (نظام شمسی کا آٹھواں سیارہ نیپچون کے مدار سے باہر کا بادل ہے ۔انہوں نے کہا کہ سورج کے گرد یہ وسیع اور تقریباً کروی خطہ نظام شمسی کی تخلیق کی برفیلی باقیات پر مشتمل ہے۔گزشتہ ماہ کے آخر میں سورج کے قریب سے گزرنے کے بعد، دومکیت اب زمین کے قریب ہے اور 13 اکتوبر تک زمین سے نظر آنے کی امید ہے۔
11