ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس کا فیصلہ کب سنایا جائیگا، الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس جو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 8 سال سے زائد عرصے سے زیر التوا تھا اور جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کئی ہفتے قبل محفوظ کیا تھا

بڑے قومی اخبار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خصوصی ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے والے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا کیونکہ ایسے ریفرنس کی سماعت کے دوران وہ معاملات سامنے آئیں گے جو اب تک پوشیدہ رہے ہیں الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ رواں ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور آئینی راستے پر چلتا رہے گا۔ کمیشن کسی بلیک میلنگ یا دباؤ میں نہیں آیا اور نہ ہی آئے گا۔ الیکشن کمیشن کی کوئی سیاسی جماعت نہ پسندیدہ اور نہ ہی غیر پسندیدہ ہے۔

ذرائع کی توجہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کے فیصلے کی جانب مبذول کرائی گئی توالیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ انٹرنیشنل منی لانڈرنگ اور ان کے حواریوں کی جانب سے فارن فنڈنگ ​​کیس کے حوالے سے دھواں دھار سکرین بنانے کے لیے بلیک میلنگ کی جارہی ہے، انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جاچکی ہیں۔

ایک سیاسی جماعت کو لاکھوں ڈالر بھیجے جاتے رہے اور اس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔