اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ممنوعہ فنڈنگ کیس جو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 8 سال سے زائد عرصے سے زیر التوا تھا اور جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کئی ہفتے قبل محفوظ کیا تھا
بڑے قومی اخبار کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خصوصی ذرائع نے بتایا کہ جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے والے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا کیونکہ ایسے ریفرنس کی سماعت کے دوران وہ معاملات سامنے آئیں گے جو اب تک پوشیدہ رہے ہیں الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ رواں ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے
الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اور آئینی راستے پر چلتا رہے گا۔ کمیشن کسی بلیک میلنگ یا دباؤ میں نہیں آیا اور نہ ہی آئے گا۔ الیکشن کمیشن کی کوئی سیاسی جماعت نہ پسندیدہ اور نہ ہی غیر پسندیدہ ہے۔
ذرائع کی توجہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان اور الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کے فیصلے کی جانب مبذول کرائی گئی توالیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ انٹرنیشنل منی لانڈرنگ اور ان کے حواریوں کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے دھواں دھار سکرین بنانے کے لیے بلیک میلنگ کی جارہی ہے، انٹرنیشنل منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جاچکی ہیں۔
ایک سیاسی جماعت کو لاکھوں ڈالر بھیجے جاتے رہے اور اس کی تصدیق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی کی ہے۔