178
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سکاٹ لینڈ کے ایک گائوں میں جاکنگ کرنے والے شخص پر چیل نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اسکاٹ لینڈ کے ایک گاں میں پیش آیا، جہاں ایوان کیمرون نامی شخص معمول کے مطابق جاگنگ کے لیے گھر سے نکلا، اس دوران چیل نے اچانک ان کے سر پر حملہ کردیا۔
متاثرہ شخص نے بتایا کہ عقاب کے حملے کے وقت ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی اس کے سر پر پیچھے سے گھونسا مار رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
دنیا کے کروڑوں لوگوں کے ہاتھ میں یہ ‘لائن’ کیوں موجود نہیں؟
.ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی ان کے ساتھ 2 بار ایسا ہی واقعہ ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے اب وہ جاگنگ کرتے ہوئے بہت خوفزدہ ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایوان کیمرون کی کہانی کے بعد ایسے ہی پرندے کے حملے کا شکار ہونے والے دیگر افراد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔