ثابت کریں گےکہ بندوق برداروں کو مظاہرین کی صفوں میں شامل کیا گیا ، عمران خان 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف  کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ثابت کریں گے کہ آتش زنی کرنے والے اور بندوق بردار مظاہرین کی صف میں شامل تھے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو پیغام 18 مارچ کو اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں بچھائے گئے قتل کے جال سے بحفاظت فرار ہونے کے بعد ریکارڈ کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کارکنوں کو بہت تاکید کے ساتھ مشورہ دیا کہ وہ مکمل طور پر پرامن رہتے ہوئے جتنا چاہیں احتجاج کریں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشا اللہ جب بھی آزادانہ تحقیقات ہوں گی، میں ثابت کروں گا کہ محاصرہ کرنے والے، بندوق بردار پرامن مظاہرین کی صفوں میں اسی طرح شامل تھے جیسے وہ اس موقع پر کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ جس کا احاطہ میں نے اس ویڈیو میں کیا ہے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]