ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کون تھے؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک ذہین اور قابل افسر تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا تعلق لاہور سے تھا اور انہوں نے 1989 میں آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز پاک فوج میں اہم عہدوں پر فائز رہے، شہادت کے وقت وہ کور کمانڈر 12 کور (جسے کوئٹہ کور بھی کہا جاتا ہے) تعینات تھے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔
اس سے قبل انہوں نے ٹرپل ون بریگیڈ کی کمانڈ بھی کی اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی جنس بھی رہے، انہوں نے مشکل وقت میں آئی جی ایف بلوچستان کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کارکردگی پر انہیں دو بار بسالت تمغہ سے نوازا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca