نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جو الیکشن لڑے گی اس کا ٹکٹ بلاول کو دینے کا اختیار ہے، بلاول کو جاری کردہ ٹکٹ پر آصف زرداری کے دستخط ہوں گے۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ بلاول ابھی زیر تربیت ہیں، نئے نسل کا خیال ہے کہ بابا کو کچھ پتہ نہیں۔ آصف زرداری کے اس انٹرویو کے چند گھنٹے بعد ہی بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنی پروفائل تصویر کو تبدیل کر کے نئی تصویر لگادی جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو کو بلاول کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جیسے بلاول یہ کہنے کی کوشش کر رہے ہوں کہ میرے پاس ماں ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بیان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں نوجوانوں اور تجربہ کار سیاستدانوں کا امتزاج ہونا چاہیے۔