نگران حکومتیں انتخابات کیلئے تمام جماعتوں کو یکساں مواقع دیں،الیکشن کمیشن

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دینے کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم اور چیف سیکریٹریز کو ہنگامی مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت نے شکایت کی ہے کہ انہیں برابری کا میدان نہیں دیا جا رہا ہے اور وہ ووٹرز اور حامیوں کے ساتھ انتخابی مہم نہیں چلا پا رہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نگران حکومتیں آئین کی پابند ہیں کہ وہ بغیر کسی امتیاز کے سب کو یکساں مواقع فراہم کریں۔
دریں اثناء الیکشن کمیشن کا خط نگران سندھ حکومت کو چیف سیکر ٹری کے ذریعے موصول ہوگیا۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]