سیلفی کیوں لی؟نانا پاٹیکر نےمداح کو تھپڑ ماردیا

نانا پاٹیکر کی فلم کی شوٹنگ ایک مصروف سڑک پر ہو رہی تھی جہاں عام لوگ بھی موجود تھے، اسی دوران ایک نوجوان مداح خوشی خوشی اپنے موبائل فون کے ساتھ نانا پاٹیکر کے پاس پہنچا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی مداح نے نانا پاٹیکر کے ساتھ سیلفی لینا شروع کی تو اس نے مداح کو زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔

 

وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نانا پاٹیکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’نانا پاٹیکر کا رویہ ناقابل قبول ہے، انہیں اپنی عمر اور اپنے مداح کی عمر کا خیال کرنا چاہیے تھا‘۔ .

ایک اور صارف نے نوجوان مداح پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نانا پاٹیکر کا مداح تھا لیکن اب نہیں، ایسا رویہ قابل قبول نہیں

صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو اتنی ہمت  ہونی چاہیے کہ وہ سیٹ پر آنے والے کسی بھی مداح کو خود روک سکیں لیکن اگر کوئی مداح آتا ہے تو اس طرح کا برتاؤ کرنا بہت غلط ہے ناناپاٹیکر کا رویہ بہت برا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔