آصف زرداری سے ملاقات کےبعدبی این پی کے اراکن پی پی میں شامل

آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی شامل تھے۔ اس موقع پر پی پی پی بلوچستان کے صدر چنگیز جمالی، حاجی علی مدد جتک اور دیگر بھی موجود تھے۔

 

ملاقات کے موقع پر حاجی ملک شاہ گرگیج، عبید شاہ گرگیج، خالد جمالی، فیصل جمالی، سردار نور احمد بنگلزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔

سابق صدر نے انجینئر حاجی لال محمد جتک اور انجینئر میر اکرم راسکوہی کو شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں سے صوبے کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہمیں فالو کریں