نانا پاٹیکر کی فلم کی شوٹنگ ایک مصروف سڑک پر ہو رہی تھی جہاں عام لوگ بھی موجود تھے، اسی دوران ایک نوجوان مداح خوشی خوشی اپنے موبائل فون کے ساتھ نانا پاٹیکر کے پاس پہنچا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے لگا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی مداح نے نانا پاٹیکر کے ساتھ سیلفی لینا شروع کی تو اس نے مداح کو زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔
#WATCH | वाराणसी में फिल्म जर्नी की शूटिंग कर रहे नाना पाटेकर का फैन को थप्पड़ मारते हुए वीडियो वायरल हो गया। फैन नाना पाटेकर संग सेल्फी लेने पहुंचा तो अभिनेता ने गुस्से में उसके सिर पर थप्पड़ मारा। फिल्म की यूनिट के सदस्य ने लड़के की गर्दन पकड़कर भगाया। pic.twitter.com/oU2WrY2Bv1
— Hindustan (@Live_Hindustan) November 15, 2023
وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نانا پاٹیکر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’نانا پاٹیکر کا رویہ ناقابل قبول ہے، انہیں اپنی عمر اور اپنے مداح کی عمر کا خیال کرنا چاہیے تھا‘۔ .
ایک اور صارف نے نوجوان مداح پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نانا پاٹیکر کا مداح تھا لیکن اب نہیں، ایسا رویہ قابل قبول نہیں
صارف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو اتنی ہمت ہونی چاہیے کہ وہ سیٹ پر آنے والے کسی بھی مداح کو خود روک سکیں لیکن اگر کوئی مداح آتا ہے تو اس طرح کا برتاؤ کرنا بہت غلط ہے ناناپاٹیکر کا رویہ بہت برا ہے۔