اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کتے کو موٹر سائیکل، کار یا جاگنگ کرنے والے شخص کے پیچھے بھاگتے دیکھا یا تجربہ کیا ہے۔ بھونکنے والے کتے جب ان کے پیچھے بھاگتے ہیں تو زیادہ تر لوگ گھبراتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ جانور حملہ کرنے والا ہے۔
کتے کے گٓاڑی یا موٹر سائیکل کے پیچھے بھاگنے کے حوالے سے قابل غور بات یہ ہے کہ وہ اس طرح کا برتاؤ کیوں کرتے ہیں ؟ کتوں کے اس جارحانہ رویے کی کوئی ایک وجہ نہیں بلکہ انس کی مختلف وجوہات ہیں
یہ بھی پڑھیں
مرغی پہلےآئی یا انڈا ؟ جانیے دلچسپ سوا ل کا جواب
کتے خوف محسوس کرتے ہیں
کتے انسانی اضطراب، خوف اور تناؤ کو محسوس کرتے ہیں، اس لیے جب وہ موٹرسائیکل پر سوار کسی شخص کے تناؤ، خوف یا اضطراب کو محسوس کرتے ہیں تو وہ جارحانہ ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔
کتوں کے کان حساس ہوتے ہیں
موٹر سائیکلیں یا کاریں جو بہت زیادہ شور کرتی ہیں کتوں کی سماعت پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔کتوں کے کان بہت حساس ہوتے ہیں اور وہ شور کو بالکل پسند نہیں کرتے جس سے وہ بھونکتے اور پیچھا کرتے ہیں۔
شکاری فطرت
کتے کاروں اور موٹر سائیکلوں کے پیچھے بھاگنے کی ایک ممکنہ وجہ ان کی شکاری فطرت ہے۔وہ ان سواروں کو ایک جانور کے طور پر دیکھتے ہیں جس کا پیچھا کیا جائے ۔
کتوں کا کھیل
کچھ کتے کھیلنا پسند کرتے ہیں، اس لیے کاروں یا بائک کا پیچھا کرنا ان کے لیے لطف اندوز ہونے کا ایک ذریعہ ہے۔درحقیقت، کچھ کتے بھاگنے والی کسی بھی چیز کا پیچھا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں محبوب کی موت پرخواتین کی انگلیاں کیوں کاٹی جاتی ہیں؟
اپنے علاقے کی حفاظت کرنا
کتوں کے اس رویے کی ایک بڑی وجہ ان کا علاقہ ہے اور وہ کار یا موٹر سائیکل کو اپنے خاندان کے لیے خطرہ سمجھ کر ان کی حفاظت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس بارے میں واضح طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ کتے کسی کار یا موٹر سائیکل کو بڑے عفریت کی طرح دیکھتے ہیں اور اسے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔
کتے بور ہونے پر بھی ایسا کرتے ہیں
کتوں میں بہت زیادہ توانائی ہوتی ہے اور اگر وہ زیادہ وقت بیٹھ کر گزاریں تو وہ بور ہو جاتے ہیں جبکہ جسم میں توانائی جمع ہونے لگتی ہے۔اس کی وجہ سے وہ کاروں یا موٹر سائیکلوں کا پیچھا کرتے ہیں یا گڑھے کھودنے لگتے ہیں۔
کتوں کے لیے دلچسپ کام
کچھ کتے بہت جلد پرجوش ہو جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ خطرناک رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کاروں یا بائک کا پیچھا کرنا بھی ان کے لیے ایک دلچسپ سرگرمی ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ کتے چلتی اشیاء (کاریں، بائیک یا جاگنگ کرنے والے افراد) کا پیچھا کرتے وقت پرجوش ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
دنیا کا سب سے خاموش ترین کمرہ تیار
عادت بن جاتی ہے
کئی بار یہ کتوں کی عادت بن جاتی ہے کہ وہ روزانہ کسی کار یا موٹر سائیکل کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔