اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) عمران 25 نومبر، 1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے
وہ پشتونوں کے مشہور قبیلے نیازی سے تعلق رکھتے ہیں، لیکن ان کی والدہ
شوکت خانم زیادہ تر میانوالی میں رہائش پذیر رہیں۔ عمران خان اکرام اللہ خان نیازی
کے اکلوتے بیٹے ہیں۔
ابتدائی تعلیم لاہور میں کیتھیڈرل اسکول اور ایچیسن کالج، لاہور سے حاصل کی، اس کے بعد اعلیٰ تعلیم
کے لیے برطانیہ چلے گئے وہاں رائل گرائمر اسکول میں تعلیم حاصل کی اور پھر ا کسفورڈ یونیورسٹی سے
سیاسیات، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین کے ساتھ گریجویشن کی۔ وہ 1974ء میں ا کسفورڈ یونیورسٹی
کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہے۔
عمران خان دو دہائیوں تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور بعد میں خدمت خلق کے منصوبے بنائے
جن میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹر اور نمل کالج وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے بعد عمران خان نے سیاست میں قدم رکھا اور تحریک انصاف کے نام سے ایک جماعت بنائی
جو بعد میں پاکستان کی بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی اور عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم
منتخب ہوئے
عمران خان نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویوں میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ لندن میں گزرے ہوئے
خوشگوا ر لمحات کے بارے میں گفتگو کرتے بے نظیر کے ساتھ لندن میں گزارے خوشگوار وقت کے بارے میں
بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ لندن میں سخت سردی کےدوران مجھے
بہت زیادہ بھوک لگتی تھی اور مجھے انگلینڈ کی سردی میں ہر وقت اپنا بھوکا رہنا یاد ہے۔صبح کا ناشتہ
دن کا کھانا، شام کی چائے، رات کا کھانا اور پھر رات کو ماں کے ہاتھ کا دودھ پینے کی عادت تھی۔
لیکن جب میں انگلینڈ گیا تو جیسے ہی میں ڈائننگ روم میں کھانا کھانے گیا تو مجھے پھر بھوک لگنے لگی
اور یہبھوک ہر و قت لگی رہتی تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھی اس وقت لندن کے ایک اور کالج میں زیر
تعلیم تھیں اور وہ اتوار کو اوپن ہاؤس سیشن کرتی تھیں کیونکہ وہ یونین الیکشن لڑ رہی تھیں، اس لیے وہ سب کو
مدعو کرتی تھیں۔
عمران خان نے کہا کہ بے نظیر سے میری اچھی دوستی تھی اور بھارت سے میرا ایک دوست وکرم مہتا
وہاں میرے ساتھ رہتا تھا۔ شان و شوکت سے رہتے تھے اور سینڈوچ خود تیار کرتے تھے۔