تحریک انصاف کو بلا ملے گا یانہیں؟ پشاور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز خان نے الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر مہمند نے دلائل شروع کیے، جسٹس اعجاز خان نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ نے ایسا کوئی حکم دیا ہے کہ ایک ہائی کورٹ کا حکم پورے ملک کے لیے ہو، اخبار میں پڑھا، کیا ایسا کوئی حکم ہے؟ ?،سکندر مہمند نے کہا کہ یقیناً سپریم کورٹ نے آر اوز کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیا تھا۔؎

یہ بھی پڑھیں

بلا پی ٹی آئی کے پاس رہے گا یا نہیں،پشاور ہائیکورٹ میں سماعت

پہلا نکتہ یہ ہے کہ فیصلہ یکطرفہ کارروائی کے تحت معطل کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے مزید کہا کہ کیس میں الیکشن کمیشن مرکزی فریق ہے، عدالت نے سماعت کی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل جو کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے نمائندے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیس کا اصل درخواست گزار کہاں ہے؟ سکندر مہمند نے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم، شاید وہ خود پیش نہیں ہوئے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ہم اس کیس میں فیصلہ نہیں کر سکتے، کیس کی سماعت 9 جنوری کو ڈویژن بنچ میں ہونی ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن سکندر مہمند نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ کوئی فیصلہ دیا جائے، صرف معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے، پھر ڈویژن بنچ کے سامنے کیس پر دلائل دیں گے، 9 جنوری تک معطلی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔ایڈووکیٹ جنرل عامر جاوید کا عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے لیے تمام فریق برابر ہیں، ہماری موجودگی اس میں شامل نہیں ہونی چاہیے، ہم نگران حکومت ہیں، ہمیں اس میں شامل نہ کیا جائے۔
ادھر عدالت نے دلائل کے بعد الیکشن کمیشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔یاد رہے کہ 30 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 26 دسمبر کے حکم امتناعی کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔واضح رہے کہ 22 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔