خواتین نے ساڑھیوں میں کبڈی کھیل کر سب کو حیران کردیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ہونے والے اولمپکس میں خواتین نے ساڑھیوں میں کبڈی کھیل کر سب کو حیران کر دیا۔

چھتیس گڑھ کی ریاستی حکومت کے اہلکار اویناش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ساڑھیوں میں ملبوس خواتین کی کبڈی کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو میں خواتین کو دو ٹیموں میں کبڈی کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ شرکا اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے اور خواتین کھلاڑیوں کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ مقامی سطح پر لوگوں نے کرایا ہے۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد سراہا اور ساڑھی میں کبڈی کھیلنے کو طنزیہ انداز قرار دیا۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں جب کہ سیکڑوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر لکھا کہ ’یہ اتنا بڑا ہو گیا ہے‘۔ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھ کر ایک خوشگوار حیرت ہوئی۔

اجل راجپوت کا کہنا تھا کہ ‘مجھے یہ انٹرنیٹ پر آج کی سب سے بہترین ویڈیو لگی، جس نے ایک نئی امید جگائی ہے

ایک اور صارف نے کہا کہ اگر ہم ان خواتین کو سرکاری سطح پر سپورٹ کریں تو وہ عالمی سطح پر ملک (ہندوستان) کا نام روشن کر سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ خواتین پہلوانوں کے درمیان کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا ہے کیونکہ اس سے قبل صرف مرد ہی خصوصی لباس میں کھیل کھیلتے نظر آتے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca