یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ وکٹیں کس بائولر نے لیں؟
بھارتی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے احمد آباد میں میچوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے، جس سے کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی حفاظت کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ورلڈ کپ آج سے احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جہاں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا۔
بھارتی حکام نے سٹیڈیم اور اس کے ارد گرد حفاظتی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو کرکٹ شائقین سمیت ٹیموں کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے۔اسی طرح میچز کے دوران سٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑک کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ 2023 ، ونر اور رنر اپ ٹیم کو کتنے ڈالر ملیں گے ؟مجموعی طور پر کتنی انعامی رقم تقسیم کی جائیگی ؟
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ احمد آباد اسٹیڈیم میں میچز کے دوران سخت سیکیورٹی پروٹوکول نافذ کیا جائے گا، شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر صرف موبائل فون لے جانے کی اجازت ہوگی جب کہ دیگر تمام اشیاء کی سختی سے ممانعت ہوگی۔واضح رہے کہ احمد آباد میں کل 5 میچز شیڈول ہیں جن میں ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ اور پاک بھارت میچ شامل ہیں۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 14 اکتوبر کو شیڈول ہے۔