248
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امریکا میں ایک رولر اسکیٹنگ گرل نے 12 افراد سے زیادہ چھلانگ لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ میا پیٹرسن نے خواتین کے زمرے میں 12 افراد سے زیادہ رولر اسکیٹس پر اسٹنٹ (آؤٹ ڈور فلپ اوور) کر کے ریکارڈ قائم کیا۔
میا پیٹرسن کے مطابق، انہوں نے پہلی بار 11 سال کی عمر میں رولر سکیٹس لگائے، جب کہ وہ 13 سال کی عمر سے ہاف پائپ کرتب کر رہی ہیں۔ پہلے تو انہوں نے فوم پر ایکروبیٹکس کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ان کے دوست نے انہیں اپنے اوپر قلا بازیاں کرنے کو کہا تھا۔ پہلی کوشش میں وہ کامیابی ملکی اور دو دن اپنے دوست سمیت آٹھ دیگر لوگوں کو شکست دی۔