آج اور کل اہم دن،دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،شیخ رشید 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج اور آنے والا کل اہم فیصلوں کے دن ہیں، دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ نگراں حکومت اور اس کے وزیراعظم کے نام پر ابھی تک الجھن ہے، قوم کب تک انتظار کرے گی، آج اور کل اہم فیصلوں کے دن ہیں

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی پوری نگران کابینہ سیاست میں ملوث پائی گئی اور الیکشن کمیشن نے انہیں گھر بھیج دیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور پر غریبوں کو دی جانے والی سبسڈی پر بمباری کر دی، 16 ماہ پاکستان کی سیاست کا سیاہ ترین تاریخی دور تھا، سیاسی صورتحال سنگین اور سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

ہمیں فالو کریں