دوست مزاری پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نہیں رہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی۔
پی ٹی آئی کی طرف سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ،سابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف 186 ووٹ آئے
دوست مزاری کی ناکامی کے بعد ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بھی خفیہ رائے شماری سے ہوگا، نئے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل 31 جولائی بروز اتوار ہو گا اور اس حوالے سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اعلان کیا۔ شیڈول ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔