اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کل کا نوٹیفکیشن میری رائے میں بہترین فیصلہ ہے۔ اگر عمران خان گرینڈ سیاسی ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کو سیکیورٹی چیلنجز اور شدید معاشی بحران کا سامنا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلی کے مشترکہ انتخابات میں صرف ایک اضافی بیلٹ پیپر کی ضرورت ہے، کیا یہ اچھی بات نہیں؟ ایک ساتھ الیکشن ہو
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر کے آئین توڑا،عمران خان
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک شخص کی انا نے دو اسمبلیاں تباہ کر دی ہیں، ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے، کفایت شعاری کی طرف جانا ہے، دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، اگر دو صوبوں میں الگ الگ الیکشن کرائے جائیں تو یہ ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کر لے گا، ملک کا معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ عام انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ آئین کے مطابق 90 دن کے اندر انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔ الیکشن کمیشن کا کام شفاف اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے بہت بڑے مسئلے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کا کل کا نوٹیفکیشن میری رائے میں بہترین فیصلہ ہے، دونوں اسمبلیوں کی تحلیل اور دہشت گردی کے واقعات کے بعد ملکی صورتحال سامنے ہے، حالیہ معاشی اور سیکیورٹی صورتحال صورت حال انتخابات پر مختلف بحثیں جاری ہیں، ایک طبقے کی رائے میں 2 اسمبلیوں کے انتخابات سے مزید عدم استحکام آئے گا، آئین کے مطابق پورے ملک میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ ہونے ہوتے ہیں۔